پیوٹن
نے پاکستان کو گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
شنگھائی
تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی روسی اور ازبک صدر سے ملاقات
وزیر
اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے
سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی جہاں روسی صدر نے
پاکستان کو گیس کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی۔
روئٹرز
نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات کے دوران
پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی ممکن ہے اور ضروری
انفراسٹرکچر کا وہ حصہ پہلے سے موجود ہے۔
0 Comments